نئی دہلی،11؍اکتوبر (ایس او نیوز) مہاراشٹرا، تمل ناڈو اور کرناٹک میں کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں -کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں 40040افراد ہلاک ہوچکے ہیں - اس کے بعد تمل ناڈو میں 10187/ اور کرناٹک میں 9891/افراد ہلاک ہوئے - اس وبا سے اترپردیش میں 6353/اور آندھرا پردیش میں 6194/افراد ہلاک ہوئے ہیں -صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے74383نئے معاملے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد7053807 ہوگئی ہے - اس وقت ملک میں کورونا کے کل867496 فعال معاملے ہیں اور اب تک6077976/افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں -